ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / ای ڈی نے بھیجا ملک بھر کے 300سے زیادہ کوآپریٹیو بینکوں کو نوٹس

ای ڈی نے بھیجا ملک بھر کے 300سے زیادہ کوآپریٹیو بینکوں کو نوٹس

Tue, 20 Dec 2016 23:39:55  SO Admin   S.O. News Service

نئی دہلی، 20/دسمبر(ایس او نیوز/ آئی این ایس انڈیا) ای ڈی نے ملک بھر کے تقریباََ300کوآپریٹیو بینکوں کو نوٹس بھیجا ہے،ان تمام کو بھیجے گئے نوٹس میں کہا گیا ہے کہ وہ نوٹ بندی کے بعد اپنی طرف سے کئے گئے پورے لین دین کی تفصیلات دیں۔بینکوں سے کہا گیا ہے کہ وہ اگلے دو کام کاج والے  دنوں میں یہ مکمل تفصیلات دیں۔دراصل انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کو شک ہے کہ ان بینکوں میں بڑے پیمانے پر بلیک منی جمع ہوئی ہے، کیونکہ زیادہ تر کوآپریٹیو بینکوں میں آن لائن ڈیٹا مینجمنٹ سسٹم نہیں ہے، ان بینکوں میں زیادہ تر لین دین پرانے مینول سسٹم سے ہواہے۔ریزرو بینک نے پہلے ہی کوآپریٹیو بینکوں پر کئی قسم کی پابندیاں عائد کر رکھی ہیں،کئی مقامات پرگڑبڑیوں کی شکایتیں سامنے آنے کے بعد آر بی آئی نے بھی ضلع کوآپریٹیو بینکوں میں 500اور 1000روپے کے نوٹ تبدیل کرنے پر روک لگا دی تھی۔آر بی آئی کو ان بینکوں سے مسلسل گڑبڑی کرکے اپنے جاننے والوں کے نوٹ تبدیل کرنے کی شکایت مل رہی تھی۔عام طور پر کوآپریٹیو بینکوں میں چیئرمین سے لے کر زیادہ تر عہدے سیاسی طور پر بھرے جاتے ہیں۔


Share: